ہاکی اولمپیئن کرنل ریٹائرڈ ظفر علی ظفری انتقال کرگئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق سیکرٹری ‘اولمپیئن کرنل ریٹائرڈ ظفر علی ظفری راولپنڈی  میں انتقال کرگئے۔ظفر علی ظفری نے 1960 ء کے روم اولمپکس اور 1956 ء کے میلبورن اولمپکس نمائندگی کرتے ہوئے سلور اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔ انہوں نے 1971 ء کے بارسلونا ورلڈ کپ بحیثیت منیجر قومی ہاکی ٹیم کی نمائندگی کی۔اسکے علاوہ 1964 ء سے 1967 ء تک پاکستان ہاکی فیڈریشن میں بحیثیت سیکرٹری اپنی خدمات سرانجام دیں۔ اولمپیئن کرنل( ر) ظفری مختلف ادوار میں قومی ہاکی ٹیم کے سلیکٹر، منیجر و کوچز اور ٹیکنیکل آفیسر کی ذمہ داریاں بھی نبھاتے رہے۔وہ سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج تھے‘علاج کے دوران خالق حقیقی سے جا ملے۔پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل اولمپیئن محمدآصف باجوہ‘چیئرمین سلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظورحسین جونیئر،ممبران اولمپیئن کلیم اللہ، اولمپیئن خالد حمید،اولمپیئن ایاز محمود،اولمپیئن خالد حمید،اولمپیئن ناصر علی،اولمپیئن وسیم فیروز،سابق صدر پی ایچ ایف اولمپیئن قاسم ضیاء ،اولمپیئن رانا مجاہد،ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید،اولمپیئن دانش کلیم کی جانب سے سابق پی ایچ ایف سیکرٹری اولمپیئن کرنل ر ظفری کے رضائے الٰہی سے انتقال ہر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...