پی سی بی کی غفلت، حیدرآباد کا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم کھنڈربننے لگا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) حیدرآباد کا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم کھنڈربننے لگا۔ نیاز سٹیڈیم پی سی بی اور ضلعی انتظامیہ کی غفلت کی نذر ہو گیا۔انٹرنیشنل نیاز سٹیڈیم حیدرآباد کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا۔ تاریخی کرکٹ کا میدان تباہ حالی کاشکار، کچرا کنڈی بن گیا اور در و دیوار بھی خستہ حالی کا شکار ہیں۔ تماشائیوں کی بیٹھنے کی جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور گراونڈ مشنری تباہ ہو گئی۔ پانی نہ ملنے سے گھاس بھی سوکھ گئی۔ سکور بورڈ بھی خراب پڑا ہے۔نیاز سٹیڈیم 7 ون ڈے میچز کی میزبانی کر چکا جبکہ یہاں 37 سال سے ٹیسٹ اور 13 سال سے ون ڈے کرکٹ نہیں ہوئی۔ جاوید میانداد نے اسی میدان پر 280 رنز کی اننگز کھیلی۔ جلال الدین نے پہلی ہیٹ ٹرک بھی اسی میدان پر بنائی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...