لاہور(سپورٹس ڈیسک) میامی اوپن ٹینس کے فائنل میں پولینڈ کے ہبرٹ ہرکاز نے روس کے آندرے روبلف کو اپ سیٹ شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی، اٹلی کے جنک سنر نے سپین کت ربرٹو بٹسٹا اگٹ کو شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ کٹوایا۔میامی اوپن ٹینس کے فائنل معرکے کیلئے کھلاڑٰ یوں کا انتخاب مکمل ہوگیا، روس کے آندر روبلف کو سیمی فائنل میں اپ سیٹ شکست کا سامنا، اٹلی کے جنک سنر نے فائنل میں جگہ بنا لی۔پہلے سیمی فائنل میں پولینڈ کے ہبرٹ ہرکاز کا مقابلہ روس کے آندرے روبلف سے ہوا، پولینڈ کے کھلاڑی نے حریف پلیئر کو مکمل طور پر بے بس کیے رکھا اور رشین پلیئر کو میچ میں واپسی کو کوئی موقع فراہم نہ کیا اور سٹریٹ سیٹس سے کامیابی حاصل کی۔ہبرٹ ہرکاز نے کیر ئیر کے پہلے اے ٹی پی ماسٹرز ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنائی۔دوسرے سیمی فائنل میں سپین کے ربرٹو بٹسٹا اگٹ اور اٹلی کے جنک سنر آمنے سامنے ہوئے، اٹالین کھلاڑی نے ربرٹو بٹسٹا اگٹ کو ایک کے مقابلے میں دو سیٹس سے شکست دے کر فائنل معرکے کا ٹکٹ کٹوایا۔