گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیونیکیشن سپورٹ آفیسر (ڈی ایچ سی ایس او) گوجرانوالہ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی تشکیل کردہ ٹیمیں گھر گھر جاکر اور فکسڈ پوائنٹس پر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فرجاد بٹ کی ہدایات کی روشنی میںگزشتہ روز ڈی ایچ سی ایس او آفتاب احمد نے سادھوکے،کامونکی،اٹاوہ،سنسرہ گورائیہ،کھیالی،قلعہ دیدار سنگھ کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں گھر گھر جاکر پیدا ئش سے لے کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی مانیٹرنگ کی،بچوں کو انگلی پر لگائے گئے نشانات بھی چیک کیے اس کے علاوہ گھروں کی مارکنگ بھی چیک کی اور بچوں کے والدین سے پولیو ٹیموں کی کارکردگی سے متعلق پوچھا اور بچوں بارے معلومات دریافت کیں کہ گھر میں 5۔سال سے کم عمر کتنے بچے ہیں اور کوئی مہان بچہ تو نہیں آیا یا کوئی جسمانی طور پر کمزور تو نہیںاس کے علاوہ والدین کو کرونا ایس او پیز کو بھی فالو کرنے کی تلقین کی۔