گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ کی زیر صدارت ضلع میں محکمہ ریونیو حکومت پنجاب کی طرف سے پٹواریوں کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے اشتہارات جاری کر کیے جس میں تمام تحصیلوں میں مجموعی طور پر 6329درخواستیں مقررہ تاریخ میں موصول ہوئیں جن پر آئندہ چند روز میں بورڈ آف ریونیو پنجاب سے گائیڈ لائنز لیتے ہوئے ٹائپنگ ٹیسٹ اور انٹر ویوز کے لیے امیدواروں کو طلب کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ نے اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،ضلعی ہیڈ کوارٹر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں تمام بھرتیاں 100فیصد میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی،میرٹ کے معاملے پر زیرو ٹالرینس پالیسی اختیار کی جائے گی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (ریونیو علی اکبر بھنڈر،جنرل انجم ریاض سیٹھی)،ضلعی ہیڈ کوارٹر کے اسسٹنٹ کمشنرز (ایچ آر شاہد عباس جوتہ،ہیڈ کوارٹر شبیر بٹ)اور تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز (سٹی کامران حسین،صدر ساریہ حیدر،کامونکی قراۃالعین ظفر،نوشہرہ ورکاں رشد اقبال، وزیرآباد عامر محمود)شریک تھے۔
پٹواریوں کی آسامیوں پربھرتیاں میرٹ پر کی جائیں :ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ
Apr 04, 2021