شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) منیارٹی ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری وسیم انجم سندھو نے کہا ہے کہ ملک اندھیروں میں ڈوب چکا ہے اس ملک کو موجودہ حکومت نے بہت پیچھے دھکیل دیا ہے ترقی کا جو سفر نواز لیگ نے اپنے دور اقتدار میں شروع کیا وہ رک چکا ہے جس کے باعث عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، بجلی کا چند ہزار بل نہ دینے والے کو تو پکڑ کر جیل بھیج دیا جاتا ہے مگر ملک پر قرضوں کا کوہ ہمالیہ لادنے موجودہ حکمرانو ں کو کوئی نہیں پوچھ رہا، اپنے ایک بیان میں چوہدری وسیم انجم سندھو نے کہا کہ حکمرانوں کی بداعمالیوں کی سزا پوری قوم کو بھگتنا پڑرہی ہے وزراء نااہلی میں ساری دنیا کے وزارء کو پیچھے چھوڑ چکے ۔ حکمرانوںسے نجات اور نواز لیگ کو دوبارہ برسر اقتدار لانا عوام کا حتمی فیصلہ ہے۔
ملک کو حکومت نے بہت پیچھے دھکیل دیا:وسیم انجم سندھو
Apr 04, 2021