ا یسٹر تہوارپرملکی ترقی و خوشحالی کیلئے  بھی دعائیں کی جائیں:صفدر سہوترا

گکھڑمنڈی(نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی منیارٹی ونگ کے ضلعی صدر صفدر سہوترا نے اپنے مسیح بھائیوں سے کہا ہے کہ وہ اس عظیم مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر جہاں اپنے لیے دعائیں کریں وہاں پیارے ملک پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی جائیں کیوں کہ پاکستان میں اقلیتوں کو جتنے حقوق حاصل ہیں کسی دیگر ملک میں اس کی مثال نہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ملنے والے 1973 کے پہلے آئین جو پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو شہید نے دیا تھا نے پاکستان کی اقلیتوں کو برابر کے حقوق دینے کی ضمانت دی گئی ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی مسیح برادری کی اکثریت آج بھی پیپلزپارٹی کی حمایت کرتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن