کشمیریوں کے حقوق حاصل کیے بغیر انڈیا سے لین دین نہیں کر ینگے:مرزا نثار بیگ 

Apr 04, 2021

 گکھڑمنڈی(نامہ نگار) کشمیریوں کو حق خودارادیت دئیے بغیر ہندوستان سے کسی قسم کے تعلقات قائم نہ کرنے کے وزیراعظم پاکستان کے فیصلہ نے کشمیری عوام کے دل جیت لیے عمران خان نے ثابت کردیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیری عوام کے حقوق حاصل کیے بغیر دشمن ملک انڈیا سے کسی قسم کا لین دین نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار راہنما مہاجرین آزاد جموں و کشمیر امیدوار حلقہ ایل اے 35 جموں 2مرزا نثار احمد بیگ نے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اقتدار سنبھالتے ہی جس بہادری سے دو ٹوک الفاظ میں مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے بیرونی دنیا میں یہ اہم مسئلہ اٹھایا ہے اس سے دنیا میں مظلوم کشمیری عوام کے حقوق کی آواز اٹھنا شروع ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں