جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رہنما ملک عمران رحمت ڈوگرنے کہا ہے کہ لاکھوں نوجوانوںکو روزگار کے سہانے خواب دکھانے والوں نے ملک میں کروڑوں افراد کو بے روز گار کردیا ہے حکمرانوں کی ناقص کارکردگی کی بنا پر کاروبار تباہ اور انڈسٹریز کو تالے لگ چکے بے روزگاری کا سرطان تیزی سے ملک میں پھیل رہا ہے اب نااہل حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا ناگزیر ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے سابق ضلع ناظم ملک رحمت علی ڈوگر مرحوم کے ڈیرہ پر صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اصل مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کامیڈیا ٹرائل کا کیا جارہا ہے۔
نااہل حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا ناگزیر ہے: عمران رحمت ڈوگر
Apr 04, 2021