نواز شریف کا بیانیہ ہی ملکی مسائل کا حل ہے: جہانزیب خان، آصف شاہین  

Apr 04, 2021

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز شریف سے مسلم لیگی رہنمائوں جہانزیب خان، میاںآصف شاہین نے ملاقات کرکے انہیں رہائی کی مبارکباد دینے کے بعد گلدستہ بھی پیش کیا ا وران سے ضلع شیخوپورہ کی بلدیاتی ،انتخابی ،سیاسی ،تنظیمی اور انتظامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جہانزیب خان نے کہاکہ میاںحمزہ شہبازشریف کی رہائی سے حکومت مخالف تحریک کو بڑی تقویت ملے گی شریف خاندان اور نواز لیگ کو تقسیم کرنے کی تمام سازشیں ناکام ہوچکی ہیں ا س وقت نواز شریف کا بیانہ ہی ملکی مسائل کو واحد حل ہے انہوں نے کہاکہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی اب اس کا مزید اقتدار میںرہنا ملک وقوم کیلئے نیک شگون نہیں ان سے نجات حاصل کرنے کیلئے نواز لیگ اپنی تحریک میں مزید تیزی لانے کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کررہی ہے انہوں نے کہاکہ حکمران نواز شریف کے بیانہ کو مودی کے بیانہ سے جوڑ کر عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے اور اپنی نااہلی اور نالائقی کو چھپانے کی کوششیں کررہی ہے ۔

مزیدخبریں