نہتے کشمیریوں پر بھارت کے ظلم و جبر کی انتہا ہوچکی ، حاجی محمد نواز 

Apr 04, 2021

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)مدنی دستر خوان پروگرام کے چیف آرگنائزر و سابق ایم پی اے حاجی محمد نواز نے کہا ہے کہ  کشمیری مسلمانوں نے قیام پاکستان کے وقت پاکستان کے ساتھ شامل ہونے کا اعلان کیا تھا لیکن بھارت نے کشمیر پر زبردستی غاصبانہ قبضہ کر کے کشمیری مسلمانوں سے ان کی آزادی چھین لی،نہتے کشمیریوں پر ظلم و جبر کی انتہا ہوچکی ہے اب بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے اسلحہ کے زور پر کشمیری عوام کو حق خود ارادیت سے محروم نہیں رکھا جاسکتا،اب خیالات کا اظہار انہوں نے حافظ خالد نواز ٹیپو، محمد فضل بلال نواز ایڈووکیٹ، حاجی محمد طارق چوہدری، انجینئر معراج دین، میاں محمد الیاس، حاجی علی احمد ، چوہدری غلام سرور و دیگر کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا، حاجی محمد نواز نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کی قراردادیں اپنی جگہ مستحسن ہیں مگر مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے جس کیلئے مسلم امہ کو یک زبان ہونا ہوگا اور اس کاز کیلئے پاکستان کو ہی آگے بڑھ کر مسلم ممالک کا بلاک مرتب کرنے میں کردار ادا کرنا ہوگا جو مشکل ضرور ہے مگر جہد مسلسل سے اسے ممکن بنایا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جس قسم کے اقدامات کررہی ہے ان کودیکھتے ہوئے کسی بھی معاملے پراس کاساتھ دیناملک اورقوم کے ساتھ زیادتی ہوگی ،کشمیرکے معاملہ میں پوری دنیاکویک زبان ہوکرپیغام دیناوقت کااہم ترین تقاضاتھا،انہوں نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اسے بھارت کے غاصبانہ قبضہ سے چھڑانے کے لئے کشمیر ی بھائیوں کی ہر طرح سے مدد کرتے رہیں گے ہم کشمیری مسلمان بھائیوں کو قائد اعظم ؒ کے خواب کے مطابق دنیا میں آزاد اور باوقار دیکھنا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں