نا قص پالیسیوں کے باعث ملکی مسائل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے: غلام دستگیر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ ناکام حکومتی پالیسیوں کے باعث ملکی مسائل میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے نااہل حکمرانوں کی غیر سنجیدگی نے ملکی معیشت کی بنیادیں ہلاکر رکھ دی ہیںمہنگائی خاتمہ کے تمام حکومتی دعوے جھوٹ ثابت ہوئے حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کے مسائل میں اضافے کا سبب بن رہی ہے ۔ ڈسکہ ضمنی الیکشن میں ووٹ چور حکومت نے عوامی ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی مسلم لیگ ن 10اپریل کو ڈسکہ الیکشن میں دوبارہ کامیابی حاصل کریگی مسلم لیگی امیدوار سیدہ نوشین ظاہرے شاہ نے بہادری کیساتھ عوام کے ووٹ پر پہرہ دیا اور بدمعاشی و غنڈہ گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کرکے مردانہ وار میدان میں کھڑی رہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر میئر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام، ایم پی اے حاجی امان اللہ وڑائچ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے مزید کہا کہ صاف شفاف انتخابات تک پاکستان سے مسائل ختم نہیں ہوسکتے پاکستانی قوم میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کے سنہرے دور کو آج بھی یاد کررہے ہیں انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب مسلم لیگ ن کے قائدین تمام جھوٹے مقدمات سے سرخرو ہوکر عوام کے درمیان ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...