حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوئی ویژن نہیں:چوہدری غلام سرور 

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) پی پی 140کے صدر چوہدری غلام سرور نے کہا ہے کہ  حکومتی نااہلی سے ہر طرف افراتفری ہے عوام میں مایوسی بڑھ چکی ہے کیونکہ عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوئی ویژن نہیں،وفاقی حکومت کورونا سے متعلق حقائق اور اعداد و شمار کے مطابق فیصلے نہیں کررہی تحریک انصاف کی حکومت گومگوں کی شکار ہے ، کورونا کی تیسری خطرناک لہر حکمرانوں کی نااہلی کے باعث عوام کیلئے وبال جان بن رہی ہے جو یقینا باعث تشویش ہے، اپنے ایک بیان میں چوہدری غلام سرور نے کہاکہ مہنگائی نے حکومتی نااہلی کا پول کھول دیا ہے حکومت ملاوٹ اور مہنگائی مافیا کوکنٹرول نہیں کرسکی رمضان پیکیج سے قبل ہی عام آدمی کو بدترین معاشی حالات کا سامنا ہے۔، انہو ں نے کہاکہ ناکام، شرمندہ اور ہارے ہوئے ٹولے کاشریف خاندان اور مسلم لیگ (ن)کے خلاف کرپشن کا بیانیہ جھوٹا ثا بت ہوچکا ۔ (ن)لیگ اس گٹھ جوڑکوبے نقاب کرکے ہی دم لے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...