قصور(نامہ نگار) مہنگائی کے سونامی نے عوام کو گھریلو سامان کی نیلامی پر مجبور کر دیا ۔کرونا وباء کی تیسری لہر کے باوجود حکمرانوں کا رویہ تبدیل نہیں ہوا۔اعلان کردہ 12000روپے اصل ایشوز کے حل کے لیے خرچ کئے ہوتے، تو متاثرہ عوام کا اتنا برا حال نہ ہوتا۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما احمد لطیف ایڈوکیٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا ہے۔ اب عملی طور پر سٹیٹ بنک کا گورنر یہاں آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی طرف سے مالی وائسرائے ہوگا۔ تمام مالی ادارے اس وائسرائے کے تابع ہوں گے۔ سٹیٹ بنک کا گورنر ہماری پارلیمنٹ و عدالت کو جوابدہ نہیں ہوگا۔