جوئیانوالہ (نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) پی پی 137کے سینئر نائب صدر و سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ حکومت نے (ن) لیگ سے سیاسی نہیں ذاتی رنجش بنارکھی ہوئی ہے پارٹی قیادت پر کر پشن ومنی لانڈرنگ کا الزام لگانے والے آج تک ایک روپے کی کر پشن ثابت نہیں کر سکے بے گناہوں کو قید میں ڈال کر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، اصل مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کامیڈیا ٹرائل کا کیا جارہا ہے ، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا کہ نااہل حکمرانوں سے ملکی معیشت بہتر نہیں ہو رہی ‘غریب عوام بے روزگاری اور مہنگائی کا شکار ہیں حکومت کا جاناٹھہر چکا ہے حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ‘ غربت اور بے روزگاری عروج پر ہے جس کی وجہ سے عوام ایک ایک نوالے کر ترس رہے ہیں۔
عوام بے روزگاری اور مہنگائی کا شکار، حکومت کا جاناٹھہر چکا :طارق محمود ڈوگر
Apr 04, 2021