لاہور (سٹاف رپورٹر) حمزہ شہباز نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف سے ملاقات کی۔ حمزہ شہباز نے والد کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر ملکی سیاسی حالات پر بھی گفتگو کی گئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں سیاسی رہنماؤں نے پی ڈی ایم کے متوقع اجلاس سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کی۔ اس کیساتھ ساتھ مسلم لیگ (ن) کی سیاسی حکمت عملی اور آئندہ کی سیاست سے متعلق بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ مسلم لیگ (ن) کی اتحادی جماعتوں سے ملاقاتوں اور دس اپریل کو ڈسکہ این اے 75 کے الیکشن کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ شہباز شریف کی جانب سے ہدایت کی گئی این اے 75کے الیکشن میں جیت کے لئے بھرپور کوشش کی جائے اور تیاری کے حوالے سے ورکروں کو خاص ہدایت جاری کرنے کے احکامات دیئے گئے۔ ملکی معاشی حالات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
حمزہ کی شہباز شریف سے ملاقات سیاسی صورتحال پی ڈی ایم اجلاس پر گفتگو
Apr 04, 2021