موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں مدعو نہ کرنے پربلاجواز تنقید حیران کن عمران

اسلام آباد (خبر نگارخصوصی+ آئی این پی/ سپورٹس ڈیسک/ مانیٹرنگ نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں امریکا کی جانب سے پاکستان کو دعوت نہ ملنے پر ہونے والی تنقید کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی ماحولیاتی پالیسیاں مکمل طور پر ہمارے عزم پر چل رہی ہیں، سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں پاکستان کو دعوت نہ ملنے کے حوالے سے ہونے والے شور پر حیران ہوں، ہماری حکومت اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے اور انہیں صاف اور گرین پاکستان فراہم کرنے کے عزم پر عمل پیرا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کلین گرین پاکستان، بلین ٹرین سونامی، قدرتی بنیادوں پر حل اور دریائوں کی صفائی جیسے اقدامات کئے، خیبر پی کے سے بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کیا اور گزشتہ 7سالوں کے دوران بہت تجربہ حاصل کیا، ہماری پالیسیوں کو تسلیم کیا گیا اور سراہا گیا، انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی ریاست ہم سے سیکھنا چاہتی ہے تو ہم اس کے بھی تیار ہیں۔ عالمی برادری سنجیدہ ہے تو فائدہ اٹھائے۔ علاوہ ازیں عمران خان سے خیبر پی کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے ملاقات کی ہے جس میں خیبر پی کے کے مالی امور کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ ادھر وزیراعظم نے بطور کرکٹر اپنے کارنامے سوشل میڈیا پر شیئر کردیئے ہیں۔ انہوں نے فیس بک پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ لیجنڈری کرکٹرز کیساتھ کھڑے ہیں۔ عمران نے تصویر کیساتھ تحریر کیا کہ 1982 ء میں روایتی حریف بھارت کیخلاف ہوم سیریز میں 6 ٹیسٹ میچوں میں 13.95 کی اوسط سے 40 وکٹیں لیں۔ مجھے سٹریس فریکچر کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے میں 2 سال کرکٹ سے دور رہا۔ 1983ء میں میں نے وزڈن کرکٹر آف دا ائیر کا اعزاز حاصل کیا جبکہ 1985 ء میں سسیکس کرکٹ سوسائٹی پلیئر آف دا ائیر قرار پایا۔ 1987 ء میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی اور 1988 ء میں ٹیم میں واپس آیا۔وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر میرا شمار آئی سی سی کے ہال آف فیم میں شامل 55 کرکٹرز میں کیا گیا۔آخر میں انہوں نے لکھا کہ میں نے 1992 ء میں ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کی قیادت کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...