کرونا سے بچاؤ،ایل ڈی اے نے شہریوں کیلئے آن لائن سسٹم کے اجراء کے احکامات جاری کردیئے

Apr 04, 2021

 لاہور(خصوصی نامہ نگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے ایل ڈی اے میں آنے والے شہریوں کے کرونا وائرس سے تحفظ کیلئے آن لائن سسٹم کے اجراء کیلئے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ پانچ اپریل سے ون ونڈو سیل پرآن لائن درخواستیں جمع کراوئی جائیں گی۔اس مقصد کے لئے ویب سائٹ www.lda.gop.pkپر خصوصی پورٹل بنا دیا گیا۔ون ونڈو سیل کے اوقات کار صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک ہوں گے۔ درخواست گزاروں کو اپوائنٹمنٹ کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس دی جائے گی جو ایل ڈ ی اے آفس پہنچ کر دکھانا ہوگا۔ اپوائنٹمنٹ کے بغیر کوئی درخواست جمع نہیں ہوگی۔ روزانہ210 درخواستیں وصول کی جائیں گی جوکہ روزانہ کی موجودہ اوسط کے برابر ہیں۔

مزیدخبریں