کورونا مریضوں کی تعداد وبا کے آغاز سے اب تک بلند ترین سطح پر پہنچ گئی: اسد عمر

Apr 04, 2021 | 15:24

ویب ڈیسک
کورونا مریضوں کی تعداد وبا کے آغاز سے اب تک بلند ترین سطح پر پہنچ گئی: اسد عمر
کورونا مریضوں کی تعداد وبا کے آغاز سے اب تک بلند ترین سطح پر پہنچ گئی: اسد عمر

اسلام آباد:   وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں تشویشناک حالت کا شکار کورونا مریضوں کی تعداد وبا کی شروعات سے اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔کورونا سے بچاو کے لیے ایس اوپیز کےسخت نفاذکی بہت ضرورت ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 3 ہزار 568 مریضوں کی حالت تشویشناک تھی جو کہ کوروناشروع ہونے سے اب تک بلند ترین سطح پر ہے، اسد عمر نے شہریوں سے کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے لئے انتظامیہ سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے مزید 5020 مریض سامنے آئے ہیں جب کہ 81 افراد اس وبا کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

مزیدخبریں