وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ6اپریل کے اجلاس میں ہو گا ۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں کہا کہ تعلیمی ادارے کھولنے یا نہ کھولنے سے متعلق این سی او سی کا اہم اجلاس 6 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں وزرائے تعلیم ، صحت اور این سی او سی حکام شریک ہوں گے، اجلاس میں امتحانات سے متعلق امور پر بھی مشاورت ہو گی تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ وزرائے تعلیم ، وزرائے صحت اور این سی او سی کا متفقہ ہو گا،پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مخصوص اضلاع میں 11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ سندھ حکومت نے ملک بھر میں 15 روز کے لیے آتھویں جماعت تک کے بچوں کے لیے تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز دے رکھی ہے۔