عمران 15 دن وزیراعظم رہیں گے، 90 دن میں الیکشن ہوں گے: شیخ رشید

راولپنڈی، اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے، خبرنگار خصوصی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں نے اپنا دفتر چھوڑ دیا ہے۔ 14 دن منسٹرز کالونی کے گھر میں رہوں گا۔ تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے سے آج بھارت میں صف ماتم بچھی ہے اور پاکستان میں لوگ خوشیاں منا رہے ہیں۔ عمران خان اگلے 15 دن وزیراعظم رہیں گے۔ سپیکر کی آج کی رولنگ نے اپوزیشن کے ارادوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ سوچ بچار کے بعد الیکشن کا راستہ چنا گیا۔ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر صرف بھارت میں خوشی منائی جا رہی تھی۔ وہ سمجھتے تھے کہ اس کے کاروباری شیئر ہولڈر آئیں گے لیکن آج ڈپٹی سپیکر کی رولنگ نے سب پر پانی پھیر دیا۔ انہوں نے کہا میری خواہش ہے پنجاب اور کے پی کے کی صوبائی اسمبلیاں بھی توڑ دی جائیں۔ سلیکٹڈ کہنے والے اب الیکشن میں حصہ لیں۔ عمران خان آخری تیشہ مارے گا اور دو تہائی اکثریت لے کر واپس آئیں گے۔ میں کہتا رہا کہ اپوزیشن والے غلط شارٹ کھیلنے جا رہے ہیں۔ سنا ہے میاں صاحب اسحٰق ڈار کے ہمراہ لندن سے جدہ جارہے تھے لیکن اب سنا ہے وہ دوبارہ بیمار ہو گئے ہیں۔ اسے کہتے ہیں نہاتی دھوتی رہ گئی، اوپر مکھی بہہ گئی۔ شیخ رشید نے کہا کہ میں نے 40 سال سے پرانے ایم این اے ہوسٹل میں کمرہ رکھا ہوا ہے۔ 14 دن منسٹرز کالونی میں رہ سکتا ہوں۔ اس کے بعد ہوسٹل میں شفٹ ہوجائوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری عظیم فوج ہے جنہیں حالات کا علم ہے۔ اپوزیشن نے اپنی غلطی سے عمران خان کو مقبول لیڈر بنا دیا ہے۔ 90 دن میں الیکشن ہوں گے۔ میں دو ماہ سے نئے الیکشن کرانے کا کہہ رہا تھا۔ زرداری کے سوا کسی کو نئے الیکشن کرانے پر اعتراض نہیں تھا۔ انہیں بھی وقت پر اعتراض تھا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...