معمار نوائے وقت گروپ مجید نظامی کا یوم ولادت منایا گیا

لاہور (نیوز رپورٹر) رہبر پاکستان‘ آبروئے صحافت‘ معمار نوائے وقت گروپ مجید نظامی کا 94 واں یوم ولادت گزشتہ منایا گیا۔ اس سلسلے میں ان کی خدمات کے اعتراف میں مختلف مضامین بھی شائع کئے گئے جس میں ان کی زندگی کے احوال اور ان کی ملک کی خدمات کا ذکر کیا گیا اور انہین خراج عقیدت پیش کیا گیا۔واضح رہے مجید نظامی نے پوری زندگی نوائے وقت میں نظریاتی صحافت‘ مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کی تقویت‘ کشمیر‘ فلسطین میں ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کئے رکھی اور افغانستان میں پائیدار امن کیلئے تمام عمر انتھک جدوجہد کی۔ بھارت سے تعلقات کے حوالے سے ان کا دوٹوک مؤقف رہا اور انہوں نے اپنے اس مؤقف پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا چاہے پاکستان میں جمہوری حکومت ہو یا آمرانہ دور حکومت ہو۔مجید نظامی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن