ایبسولیوٹلی ناٹ ، جو کچھ ہوا تعلق نہیں ، فوج آئین کیساتھ کھڑی : ڈی جی آئی ایس پی آر 

Apr 04, 2022

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) ڈائریکٹر جنرل (آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ آج جو ہوا  فوج کے ادارے کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں کہا کہ جو لوگ فوج کو آج کے اقدامات سے جوڑ رہے ہیں وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آج جو کچھ ہوا وہ خالصتا سیاسی عمل تھا۔ ان اقدامات سے نہ تو ادارے کا کوئی عمل دخل ہے نہ ہی کوئی تعلق۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے  آج کے اقدامات میں فوج کی رضا مندی شامل ہونے پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ  ایبسولوٹلی ناٹ، آج کے اقدامات میں فوج کی رضا مندی شامل ہونے میں کوئی صداقت نہیں۔ 

مزیدخبریں