لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام شاہدرہ ٹائون میں شفائے قرآن سیمینار ہوا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب سردار محمد طاہر ڈوگر ، ضلعی صدر شریف الدین قذافی ، غلام قادر نقشبندی، شیخ محمد نواز قادری، ملک احسان قادری نے کہا ہے کہ ملک کی خود مختاری پر دنیا کے کسی بھی ملک کی مداخلت برداشت نہیں کرینگے،امریکا کے دھمکی آمیز خط کی شدید مذمت کرتے ہیں ملک کی بقاء وسلامتی اور استحکام کیلئے قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔دنیا کے امن،عدل انصاف قائم کرنے کیلئے مسلمانوں کا کردار ہمیشہ مثالی رہا ہے، پاکستان آزاد وخود مختار ملک ہے اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنیوالے اپنے ملکی معاملات توجہ دیں،کسی دوھونس دھمکی سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں،غلامی کی زنجیر بنانے والوں کو ہمارے اکابرین نے پاکستان کو دنیا کے نقشے پر لاکر 74سال پہلے مزہ چکھادیا ہے،پاکستانی قوم غیرتمند وجرات مند قوم ہے جو دشمن کی سازشوں کا ناکام بنانا اچھی طرح جانتی ہے،آئین وقانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔
وزیر اعظم کی ان ہاوس تبدیلی مناسب وقت نہیں ملک کو چیلنجز کا سامنا ہے۔