شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سپیکر کی رولنگ غدار ی ہے جس پر ملک کی سب سے بڑی عدالت اپنا فیصلہ دے گی عدم اعتمادکے روز اسمبلی میں جو آئینی کھلواڑ کیا گیا اس سے پاکستان کی پارلیمنٹ کا وقار مجروع ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا باعث بھی بناہے عمران خان سیاسی بھگوڑے ہیں اگر سیاستدان ہوتے تو عدم اعتماد کا میدان میں آکر مقابلہ کرتے امیدوار پی پی 139شہباز چھینہ ،امیدوار پی پی 141سید سجاد حسین المعروف بگے شاہ ،سابق ٹکٹ ہولڈر و امیدوار پی پی 142ملک اشتیاق ڈوگر ،ملک شہزاد ڈوگر ،میاں رفاقت علی کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہاکہ حکومت میں ملک میں آئینی بحران پیدا کر دیا ہے انہوںنے کہاکہ پنجاب اسمبلی میں بھی اجلاس کو ملتوی کرکے راہ فرار اختیارکی گئی پوری قوم نے دیکھا عمران خان اسمبلی سے عددی اکثریت کھو بیٹھے ہیں ۔
سپیکر کی رولنگ غدار ی ‘ملکی بڑی عدالت اپنا فیصلہ دے گی: جاوید لطیف
Apr 04, 2022