نصیرآباد(نامہ نگار ) پی بی 13کے علاقے قیدی شاخ سے رند قبیلے کے افراد نے ایم کیو ایم بلوچستان کے صوبائی سنیئر نائب صدر میر امداد حسین مری کی قیادت میںسینکڑوں افراد نے صوبائی سنیئر نائب صدر میر امداد حسین مری کی قیادت میں باقاعدہ ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر زونل انچارج احمد حسین مینگل، ڈسٹرکٹ جعفرآباد کے صدر عبدالمجید نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ملک کے مڈل کلاس طبقے کی پارٹی ہے جس نے ہمیشہ مڈل کلاس عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے ایم کیو ایم کی جنگ ملک کے ان دو فیصد جاگیرداروں کے ساتھ ہے جو باقی کے98فیصد غیور عوام کو اپکا غلام بناناچاہتے ہیں۔زونل جوائنٹ انچارج قربان علی رند، ڈسٹرکٹ نائب صدر راشد مری سینیر رہنماء نصیرآباد سید مختیار شاہ،ایم کیو ایم نصیرآباد کے رہنماء طارق رند ودیگر موجود تھے۔ثناء اللہ رند عبدالحکیم رند برکت علی رند محمد حیات رند مرتضی رند عبدالفتاح رند عطاء اللہ رند رحمت اللہ عنایت اللہ رند عبدالباقی رند سمیت دیگر افراد نے ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کی۔
پی بی 13کے علاقے قیدی شاخ سے رند قبیلے کے افراد کی ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت
Apr 04, 2022