وزیراعظم نے دھمکی دینے والے  مبینہ امریکی عہدیدار کا نام بتا دیا

Apr 04, 2022

اسلام آباد(خبر نگار خصوصی)وزیرعظم عمران خان نے پاکستان کو دھمکی دینے والیمبینہ امریکی عہدیدار کانام بتا دیا اور کہا کہ غیر ملکی سازش ناکام ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی سفیر سے امریکی عہدیدار ڈونلڈلو نے ملاقات کی تھی۔ نومبر 2021 میں ہونے والی ملاقات اس وقت ہوئی جب پاکستانی وزارت خزانہ کا ایک وفد واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کررہا تھا۔ شوکت ترین ان مذاکرات کی قیادت کررہے تھے۔ 15 اکتوبر کو شوکت ترین اور ڈونلڈلو پاکستانی سفارتخانے میں مذاکرات کیلئے شوکت ترین نے امریکی حکام کو یقین دلایا پی ٹی آئی حکومت معاشی اصلاحات کے حوالے سے اپنے وعدوں پر قائم رہے گی۔ اس ملاقات کے ایک ماہ بعد پاکستان اور امریکہ میں سٹاف لیول کا معاہدہ طے پاگیا۔ 

مزیدخبریں