حب میں گھریلوجھگڑے پر بیوی اور بیٹی کو گولیاں ماردیں

لسبیلہ (نامہ نگار)گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرکے بیوی اور بیٹی کو شدید زخمی کردیا۔واقعہ حب ایگری آٹو کمپنی کے قریب ہوا ۔ دونوں کو شدید زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے سول ہسپتال حب منتقل کردیاگیاجبکہ واقعہ کی مزید تفصیلات جاننے کے لئے  صحافیوں  نے صدر تھانہ بار بار رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن فون تک نہیں سنا گیاجس پر صحافیوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  ایس ایس پی لسبیلہ،ڈی آئی جی  قلات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن