گوادر اور بلوچستان کی ترقی کیلئے جدوجہد جاری رہیگی : حق دوتحریک

Apr 04, 2022

کوئٹہ ( بیورورپورٹ )  حق دوتحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ گوادر اور بلوچستان کو ترقی دینے حکمرانوں ،بااختیار طبقات کے مظالم سے نجات دلانے کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہیگی ۔ نوجوانوں کو منشیات ،شراب کے ناسور سے پاک کرکے تباہی وبربادی سے بچائیں گے منشیات فروشوں نے ہمارے گھروں خاندان اور خاندانی نظام کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں حکومت عوام اور نیک نام لوگ ملکر ان لٹیروں انسانیت دشمنوں کو قلع قمع کریں گے حق دو تحریک کے ذریعے اب منشیات فروشوں کو ناکام ورسوااور ان کا انسانیت دشمن کاروبار بند کریں گے ۔عوام حق دوتحریک کے انقلابی جدوجہد میں ساتھ دیں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادر میں وفدوتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی بے روزگاری اوربدعنوانی کیساتھ مکران ڈویژن سمیت بلوچستان کو منشیات نے تباہ کرکے رکھ دیا ہے دس لاکھ نوجوان منشیات کے لت میں مبتلا اپنے مستقبل کو تباہ کررہے ہیں ۔بدقسمتی سے کوئی ایک وعدہ بھی ایسا نہیں جو حکمرانوں نے ان تین چار برسوںمیں پورا کیا ہو۔ عوام بد حال ہیں ، ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔  ۔

مزیدخبریں