چیف جسٹس پاکستان اداروں اور ملک کو آئینی بحران سے بچائیں،سندھ بارکونسل 

 کراچی (نیوز رپورٹر)وائس چیئرمین سندھ بارکونسل ذوالفقارجلبانی نے اعلان کیا کہ موجودہ آئینی صورت حال پرسپریم کورٹ سے رجوع کریں گے ،صدر، وزیراعظم اور ڈپٹی اسپیکرکا اقدام سنگین غداری کے زمرے میں آتا ہے۔ سندھ بارسندھ بار کونسل نے تحریک عدم اعتماد مستردکرنے کو غیرآئینی قرار دے دیا۔سندھ بار کونسل کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے غیرقانونی عمل کی مذمت کرتے ہیں۔سندھ بارکونسل کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے اسمبلی تحلیل کرنے کی غیرقانونی اور غیرآئینی ایڈوائس بھییجی، صدر،وزیراعظم،ڈپٹی اسپیکرکا اقدام سنگین غداری کے زمر ے میں آتا ہے۔سندھ بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس پاکستان اداروں اور ملک کو آئینی بحران سے بچائیں۔وائس چیئرمین سندھ بارکونسل ذوالفقارجلبانی نے اعلان کیا کہ موجودہ آئینی صورت حال پرسپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وکلا ملک میں آئین کی بالادستی کیلئے کسی جدوجہد سے گریز نہیں کریں گے۔خیال رہے کہ دیگر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائے بغیر ہی آئین کے منافی قرار دیا اور تحریک مسترد کر دی۔
سندھ بارکونسل 

ای پیپر دی نیشن