وزیراعظم سے یکجہتی، شیخوپورہ، سیالکوٹ، ساہیوال، کمالیہ میں مظاہرے، ریلیاں

Apr 04, 2022

سیالکوٹ، ساہیوال، شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی، نمائندہ نوائے وقت، نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں افضال حیدر کی قیادت میں نشتر روڈ سے عمران خان کے حق اور امریکہ کیخلاف ریلی نکالی گئی جو تھانہ صدر چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی۔ میاں افضال حیدر نے کہاکہ عمران خان نے پاکستان کی سیاست میںخودداری، حب الوطنی، عوام دوستی اور اسلام پسندی کی جو نئی روایت اور مثال قائم کی ہے وہ آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ثابت ہوگی۔ عمران خان نے اپنا اقتدار قربان کرکے غیر ملکی سازش کو انکے منطقی انجام کو پہنچا دیا ہے۔ ملک اور پارٹی کے غداروں کا انجام بڑا بھیانک ہوگا۔ قوم کبھی بھی ان کو معاف نہیںکریگی۔ اس وقت ملک کو قومی اتحاد، یکجہتی کی ضرورت ہے۔ اپوزیشن جماعتیں فوری طور پر عام انتخابات کا مطالبہ کررہی تھیں اور اب جب عمران خان نے اسمبلی تحلیل کروا کرانتخابات کی تیاریوں کا اعلان کیا ہے تو وہ عوام میں جانے کی بجائے عدالتوں میںجارہے ہیں۔ اب انتخابات میں عوام ووٹ سے احتساب کریںگے۔ پوری قوم اس وقت عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے اور وہ دوبارہ وزیراعظم بن کر بھاری اکثریت کیساتھ واپس آئیں گے۔ سیالکوٹ، ساہیوال، کمالیہ میں بھی وزیراعظم سے یکجہتی کیلئے مظاہرے کئے گئے، پوسٹر آویزاں اور وزیراعظم کے حق میں نعرے لگائے گئے۔
مظاہرے، ریلیاں

مزیدخبریں