ڈپٹی سپیکر نے غیر قانونی رولنگ دے کر آئین کا مذاق اڑایا ہے: شہباز چھینہ

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ (ن)پی پی 139کے کنوینئر و امیدوار چوہدری شہباز چھینہ نے کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر نے غیر قانونی رولنگ دے کر آئین کا مذاق اڑایا ہے اب صدر پاکستان سمیت وزیر اعظم اور سپیکر کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت غداری کے مقدمات درج کیے جائیں گے حکمرانوں کے پاؤں تلے سے اقتدار کی زمین سرکنے لگی ہے کل تک جو عثمان بزدار بہترین وزیراعلیٰ قراردے رہے تھے آج اسی عثمان بزدار سے بے رحمی سے استعفی لے لیا ہے پرویز الٰہی نے وزارت اعلیٰ کیلئے اپنا سیاسی مستقبل داؤ پر لگا لیا ہے پرویز الٰہی کے فیصلے کی وجہ سے (ق) لیگ میں اختلافات بھی کھل کر سامنے آگئے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،چوہدری شہباز چھینہ نے کہا کہ شریف برداران گزشتہ کئی دہائیوں سے ایک ساتھ ہے۔

ای پیپر دی نیشن