شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)جمعیت اہلحدیث یوتھ فورس کے صوبائی صدر و ممتاز مذہبی سکالر حافظ محمدقسیم شیخوپوری نے کہا ہے کہ زکوۃ اسلام کا اہم رکن ہے اور مسلمانوں پر مکمل نصاب کے ساتھ اس کی بروقت ادائیگی واجب ہے جسے ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانا چاہئے تاکہ شیطان یہ فریضہ ادا کرنے سے روک نہ سکے، زکواۃ کی ادائیگی معاشرے کے محروم طبقات کی مالی اعانت کی صورت میں انکے بھرپور ریلیف کو ذریعہ بنتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے خطبہ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، حافظ محمد قسیم شیخوپوری نے کہا کہ رمضان المبارک میں زکواۃ کی ادائیگی سے اس واجب عمل کا اجر مزید بڑھ جاتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے رمضان المبارک میں تمام نیک اعمال کا اجر بڑھانے کا بندہ مومن سے وعدہ کررکھا ہے۔
زکوۃ اسلام کا اہم رکن ، بروقت ادائیگی واجب ہے:قسیم شیخوپوری
Apr 04, 2022