ننکانہ صاحب(نامہ نگار خصوصی)آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن ضلع ننکانہ صاحب کے عہدیدران کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی،صوبائی صدر ایپکا پنجاب چوہدری شفقت رسول سندھو اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری ملک اللہ داد تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سانگلہ ہل اقبال حسین کھرل، چیئر مین اپیکا پنجاب میاں سرور معراج،سینئر نائب صدر چوہدری ذوالفقار علی کاہلوں سمیت ضلع بھر سے عہدیدران اور کلرکس کی بڑی تعداد نے شرکت کی،چوہدری شفقت رسول سندھو نے ایپکا ضلع ننکانہ صاحب کے نومنتخب صدر محمد آصف مسعود بھٹی،جنرل سیکرٹری محمد سلیم بھٹی ،محمد سلمان سمیت دیگر عہدیدران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا اور انہیں مبارکباد پیش کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شفقت رسول سندھو نے کہا کہ تمام اداروں میں کلرکس کے بغیر نظام چلانا نا ممکن ہے،دوسروں کے بجٹ بنانے والے ان ملازمین کا اپنا بجٹ متاثر ہو جا تا ہے،حکومتوں اور لیڈران کے پاس اراکین اسمبلی کو خریدنے کے لئے تو کروڑوں روپے موجود ہوتے ہیں مگر جب ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی بات آئے تو یہ خزانہ خالی ہونے کا ڈرامہ کرنا شروع کر دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ اپیکا کی کاوشوں سے میٹرک پاس کلرک گریڈ سترہ تک جا پہنچتا ہے،آج بھی ہمیں اپنے مطالبات کے حق کے لئے میدان میں آنا ہوگا اور اپنے حقوق کی جدوجہد کرنا ہو گی ۔
آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن ننکانہ کے عہدیدروں کی تقریب حلف برداری
Apr 04, 2022