لاہور(نامہ نگار) گوالمنڈی میں نسبت روڈ پر راستہ نہ دینے پر کار سوار ملزم نے دوسرے کارسوار پر پہلے تشدد کیا پھر فائرنگ کردی۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق مہران گاڑی میں موجود افراد نے گلی میں گاڑی لگا رکھی تھی اور راستہ مانگنے پر مسلح ملزم نے کارسوارکو تشدد کا نشانہ بنا دیا پھرملزم نے راہگیروں کی موجودگی میں گاڑی پرفائرنگ کردی جبکہ ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے باآسانی فرار ہو گیا۔ شہری احمد نے اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ گوالمنڈی میں درخواست دی مگرسی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود پولیس نے مقدمہ درج کیا نہ ہی ملزم کو حراست میں لیا گیا۔
راستہ نہ دینے پرکار سوار پرتشدد،فائرنگ فوٹیج کے باوجود مقدمہ درج نہ کیا
Apr 04, 2022