گوجرانوالہ: آغازرمضان پر سبزیاں اور پھل مزید مہنگے،خریداری عروج پر


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی سبزیاں اور پھل مہنگے ہونے کے باوجود خریداری عروج پر ۔ سبزی منڈی میں پھل اور سبزیوں کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہونے سے بھی ریٹ خود ساختہ بڑھے، تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ سبزی منڈی میں تھوک ریٹ پر کھجور250 ،شملہ مرچ100،بھنڈی220، ٹینڈے250، مٹر130، کریلے120، لہسن 250، پیاز60، ادرک120 ، آلو 40روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہوا ۔ سبزی منڈی مارکیٹ کے آفس انچارج کا کہنا ہے کہ منڈی میں صفائی ستھرائی کا کام صبح دس بجے سے گیارہ بجے تک مکمل کرلیا جاتا ہے ،دوکانداروں اور خریداروں  کے مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، سبزی منڈی میں دکانداروں کے مال کی حفاظت کیلئے سخت انتظامات کیے گئے ۔
،سی سی ٹی وی کیمرے بھی جگہ جگہ نصب ہیں، منڈی کے داخلی راستوں کو مرمت ، تعمیرات اور سیوریج کے مسائل کو اعلیٰ حکام تک پہنچایا ہے جلد ہی یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن