میجر محمد اکرم شہید کا یوم  پیدائش آج منایا جائے گا

اسلام آباد (آئی ا ین پی) نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے شیر دل جوان میجر محمد اکرم شہید کا 84 واں یوم پیدائش (آج) منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں میں منعقدہ تقریبات میں میجر اکرم شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ میجر محمد اکرم شہید 4 اپریل 1938ء کو ضلع گجرات کے علاقہ ڈنگہ میں پیدا ہوئے، وہ 13 اکتوبر 1963ء کو پاکستان آرمی میں کمیشن حاصل کر کے فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں شامل ہوئے۔
یوم پیدائش

ای پیپر دی نیشن