اسلام آباد (رانا فرحان اسلم/ خبر نگار) قومی اسمبلی اجلاس وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے روز قائد حزب اختلاف کا چیمبر تمام اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کا مسکن بنا رہا۔ پیپلز پارٹی سند ھ کے قائدین کی اپوزیشن لیڈرکے چیمبر میں آمدورفت جاری رہی۔ شرجیل انعام میمن ، ناصر حسین شاہ، مرتضی وہاب، سعید غنی بھی قومی اسمبلی کی راہداریوں میں کافی متحرک نظر آئے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اپنے چیمبر میں آگئے جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اور اراکین بھی انکے چیمبر میں آتے جاتے رہے۔ شہباز شریف بھی متعدد بار ایوان میں اراکین کے پاس آتے اور کچھ دیر بعد واپس چیمبر میں چلے جاتے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ بھی اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں آئے۔ بعدازاں شرجیل انعام میمن، ناصیر حسین شاہ بھی اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں آتے رہے۔
مسکن
عدم اعتماد، قائد حزب اختلاف کا چیمبر اپوزیشن ارکان کا مسکن بنا رہا
Apr 04, 2022