ملتان (نیوز رپورٹر)نیو ملتان ڈیرہ اللہ ھو والا پرماہانہ محفل پاک بسلسلہ استقبال رمضان المبارک کی تقریب سے امیر دعوت ذکر و فکرپاکستان خواجہ محمد یوسف نقشبندی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک عظمتوں ، رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے اس ماہ کی پہلی رات کو جنت کے تمام دروازے کھول دئے جاتے ہیں اور مومن پر اللہ کی طرف سے رزق وسیع کر دیا جاتا ہے جو شخص ماہ رمضان میں روزہ دار کو افطار کر ائے گا اللہ تعالی اس کے تما م گناہ معاف کر دے گا ۔ اللہ تعالی فرماتا ہے کہ روزہ میرے لئے ہے اور اس کا اجر بھی میں خو د ہی دوں گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم معاشرے کے غریب لوگوں کا بھی خیال رکھیں تاکہ وہ بھی ماہ رمضان میں روزے رکھ سکیں ۔ اس سے ہی اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل ہوگی او ررزق میں بھی اضافہ ہوگا ۔ تقریب کے آخر میںآمد رمضان مبارک کے حوالے سے خصوصی دعا بھی کر ائی گئی ۔تقریب میں ، خواجہ جمال نقشبندی، خواجہ سعد نقشبندی، حافظ فاروق و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے محفل پاک میں شرکت کی ۔
رمضان میں غرباء کا خیال رکھیں: خواجہ یوسف نقشبندی
Apr 04, 2022