ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا  اقدام غیرآئینی : عامر شفیق


خانیوال( خبر نگار)پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کسان ونگ کے صوبائی صدر پیر سیف الرحمن کھگہ اور تحصیل میاں چنوں کے صدر چوہدری عامر شفیق گجر نے کہا کہ ڈٹ کے کھڑے ہونے کا دعویٰ کرنے والا آئین و قانون کی دھجیاں اڑا کر راہ فرار اختیار کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ اگر تحریک عدم اعتماد غیر آئینی تھی تو اتنے دن قومی اسمبلی کے اجلاس کی کیا حیثیت تھی ؟انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر  قومی اسمبلی کا اقدام غیر آئینی غیر قانونی ہے سپریم کورٹ کو اس کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن