مظفرگڑھ،منڈا چوک (نمائندہ نواے وقت،نامہ نگار) فارم21دفتر الیکشن کمشن میں ناپید ہونے پر ووٹوں کے اندراج کے لیے مبینہ طور پر طیب زوار بخاری فی ووٹ کے اندراج کے لیے دو ہزار روپے رشوت دھڑلے سے وصول کر رہا ہے جو کہ ووٹرز کیساتھ سراسر نا انصافی ہے اس بارے میں میڈیا نمائندگان کو مقامی شہریوں عبدالرحمن قریشی۔عبدالعزیز میتلا۔رانا جاوید۔انور خان۔سہیل مستوئی و دیگر نے دفتر الیکشن کمیشن کے باہر بتایا کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر طیب زوار بخاری اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہا ہے ،متاثرہ افراد نے بتایا کہ طیب زوار بخاری نے بلدیاتی حلقہ جات میں مقامی امیدواروں سے ملی بھگت کرتے ہوئے ووٹر لسٹوں میں نام نکال کر دیگر حلقوں میں بھی ڈال دئیے ہیں ،متاثرہ شہریوں نے الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ رشوت خور کو فوری طور مظفرگڑھ سے تبدیل کیا جائے۔