نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)مقامی ریلوے میں اسٹیشن میں لگی لائٹ عرصہ دراز سے بند مسافروں کوشدید مشکلات کا سامنا کئی مسافر اندھیرے کی وجہ سے گرکر زخمی وارداتوں میں بھی اضافہ لائٹس کو فوری بحال کیا جائے اہل علاقہ کا مطالبہ بتایا گیا ہے کہ ریلوے اسٹیشن کے اردگردمسافروں کی سہولت کے لئے لگی لائٹس چند ماہ سے بند کر دی گئیں ہیں جس سے ریلوے اسٹیشن کی اندرونی عمارت کے سوا دیگر ملحقہ علاقہ اندھیرا میں ڈوبا ہوا ہے اور آنے جانے والوں شہریوں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ٹرین سے اتر کر اپنی گھروں کو جانے والے کئی مسافر جن میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں گر کر زخمی ہو چکی ہیں اور ڈکیتی راہزنی لوٹ مارموبائل چھننے کے واقعات بھی رپورٹ ہورہے ہیں سماجی شخصیات نثار احمد مغل حافظ طلحہ اور انجمن تاجران کے رہنماشیخ ارشد شوکت نے بتایا کہ متعدد بار ریلوے کے مقامی حکام کو مشکلات سے آگاہ بھی کیا گیا مگر بے حسی مسلسل طاری ہے اور لائٹس بحال کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گے انھوں نے ریلوے کے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ریلوے اسٹیشن کی مکمل لائٹس بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
نارنگ منڈی:مقامی ریلوے میں سٹیشن میں لگی لائٹ عرصہ دراز سے بند، مسافر پریشان
Apr 04, 2022