شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ایڈیشنل کمشنر ریونیو لاہور ڈویژن محمد عثمان غنی نے شیخوپورہ کے سات افراد کی اپیلوں کو منظور کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شیخوپورہ کو ہدایت کی ہے کہ لاہور روڈ کی آبادیوں کی اربوں روپے کی زمینوں کو محکمہ ہائی وے کے نام پر منتقل کرنے کے اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کریں اور تمام متاثرین کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع دیں اور محکمہ ہائی وے کے لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر کے تمام ریکارڈ کی چھان بین کریں اور اس بارے میں از سر نو احکامات جاری کریں یاد رہے کہ 25 ستمبر 2019ء کو اے ڈی سی (ر) شیخوپورہ نے محکمہ ہائی وے کی درخواست پر لاہور روڈ کی آبادیوں جمیل ٹاؤن شیراز گارڈن پٹوار سرکل ہنجرنوالہ کے بیسیوں افراد کی زمینوں دوکانوں اور قطعات اراضی کو محکمہ ہائی وے کی ملکیت قرار دے دیا تھا اور ان میں متعدد بڑی تعداد میں لوگوں کی املاک کے انتقالات اراضی منسوخ کر کے ان کا اندراج محکمہ ہائی وے کے نام کر دیا تھا جس کے خلاف متاثرہ سات افراد ساجد اقبال وغیرہ نے سید زعیم عباس بخاری ایڈووکیٹ کی وساطت سے ایڈیشنل کمشنر ریونیو لاہور ڈویژن کی عدالت میں چیلنج کیا تھا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زمینوں کو محکمہ ہائی وے کے نام پر منتقل کرنے کے فیصلہ پر نظر ثانی کریں:ایڈیشنل کمشنر ریونیوشیخوپورہ
Apr 04, 2022