سونامی خان کی حکومت میں بے روزگاری، مہنگائی میں شدید اضافہ کیا گیا:میاں خالد عباس

Apr 04, 2022


شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)ہوٹلز اینڈ ریسٹورانز آئونرز ایسوسی ایشن کے صدر میاں خالد عباس نے کہا ہے کہ سونامی خان کی جب سے حکومت آئی ہے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے سونامی کا سامنا ہے پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ پورا کیا نہ ایک کروڑ نوکریاں دی گئیں الٹا بے روزگاری و مہنگائی میں شدید اضافہ کیا گیا، تحریک عدم اعتماد کی کامیاب یقینی دیکھ کر حکمرانوں نے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی ہے جو ناکام ہوگی انکے غیر آئینی اقدامات پر قوم برہم ہے اور جمہوریت کی دھجیاں اڑانے والے عمران خان کے خلاف کاروائی کی اعلیٰ عدلیہ سے اپیل کررہی ہے، اپنے ایک بیان میں میاں خالد عباس نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں عوام کو ہی قربانی کا بکرا بنایا گیا حکمران مہنگائی میں ہوشربا اضافہ کرکے سارا الزام اپوزیشن جماعتوں پر ڈالنے کی کوشش کرتے رہے ، عوامی امنگوں کا قتل کیا گیا قوم موجودہ حکمرانوں کے مظالم نہیں بھولی نہ انہیں مزید برداشت کرنے کو تیار ہے، انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے حصول انصاف کی جدوجہد میں کبھی قانون ہاتھ میں نہیں لیااور بدترین انتقامی کاروائیوں کا سامنا کیا مگر ملکی مفادات کو نقصان نہیں پہنچایا موجودہ حکمران تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد سے بوکھلاہٹ کا شکار اور ملکی مفادات سے کھیل رہے ہیں ان کی اپوزیشن کو دی جانیوالی دھمکیاںمذحقہ خیز ہیں، انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کے کارکن اپنی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزیدخبریں