باکو (آئی این پی) آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں نائٹ کلب میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک جبکہ 31 افرادزخمی ہوگئے۔ دھماکہ میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افرادکو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے سے کلب میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔آذربائیجان کے ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکا گیس کے اخراج کی وجہ سے ہوا، جس کی تحقیقات کی جاری ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے سے کلب میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
آذربائیجان‘ نائٹ کلب میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک‘ 31 زخمی
Apr 04, 2022