منحرف ارکان نے پارٹی سے بے وفائی کرکے اچھا نہیں کیا: حکومتی خواتین ارکان

لاہور (لیڈی رپورٹر) حکومتی خواتین ارکان پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ پارٹی کے نام پر عہدے، سٹیٹس، پروٹوکول اور مراعات انجوائے کرنے والی منحرف خواتین ارکان نے پارٹی کے ساتھ بیوفائی کرکے اچھا نہیں کیا، اسمبلی کی مخصوص نشست، بیرون ملک دوروں سمیت انہیں سب کچھ عمران خان کے نام پر ملا۔ آج یہ کروڑوں روپے لے کر اپوزیشن بنچوں پر جابیٹھیں جس سے انکے سیاسی کردار اور شخصیت کی قلعی کھل گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف اور ق لیگ کی خواتین ارکان نے اسمبلی احاطے میں نوائے وقت سے گفتگو میں کیا۔ نیلم حیات، سبین گل خان اور سمیرا احمد نے بتایا کہ منحرف خواتین عظمیٰ کاردار، ساجدہ یوسف اور عائشہ چوہدری کو ہم انہیں منانے کیلئے اپوزیشن بنچوں کی طرف گئیں مگر ہم پر اس طرح سے حملہ کیا گیا کہ جیسے ہم مسلح ہوکر آئی ہیں۔ مومنہ وحید، عائشہ اقبال، سیمابیہ طاہر اور سبرینا جاوید نے کہا کہ منحرف ارکان خواتین علیم خان سے دودو کروڑ روپے، اسمبلی نشستوں بلکہ وزارتوں کے لالچ میںاپوزیشن سے جاملی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں بھی بھاری پیشکشیں کی گئیں مگر ہم تو آج بھی پارٹی کے ساتھ کھڑی ہیں۔ ق لیگ کی ارکان خدیجہ فاروقی اور باسمہ چوہدری نے کہاکہ جب منحرف خواتین سے کہا گیا کہ اپنے ضمیر کونہ بیچیں جس سے تلخ کلامی اور لڑائی جھگڑا شروع ہو گیا تاہم اپوزیشن کے مردوں نے ہم خواتین کو کچھ نہیں کہا۔ 
حکومتی خواتین ارکان

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...