ماسکو‘ کیف (آئی این پی + اے پی پی) روس نے یوکرائن کے جنوبی شہر اور بحیرہ اسود کی بندرگاہ کو فضائی حملوں سے نشانہ بنایا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فضائی حملے کے بعد شہر میں کئی دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ یوکرائن میں جاری جنگ کی کوریج کرتے ہوئے ایک اور صحافی (فوٹو، وڈیو گرافر) مارا گیا۔ جو ایک مقامی نیوز ویب سائٹ کے لیے کام کرتا تھا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق فوٹو اور ویڈیو گرافر ماقسم لیوون کی نعش کیف کے شمال میں واقع ایک گائوں سے ملی۔ وہ دستاویزی فلمیں بناتے تھے، 2013 ء سے برطانوی خبر رساں ادارے کے لیے بھی یوکرائن کو کور کر رہے تھے۔ انہوں نے پسماندگان میں ایک اہلیہ اور4 بچے چھوڑے ہیں۔ یوکرائنی نائب وزیر دفاع نے دعویٰ کیا ہم نے کیف ریجن پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائب وزیر دفاع نے کہا کہ کیف ریجن حملہ آوروں سے آزاد ہو گیا ہے۔ کیف کے میئر نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی افواج کے محاصرے میں اب تک 300 افراد کی جانیں گئیں۔
یوکرائن
روس کے حملے جاری ایک او ر صحافی ہلاک کیف ریجن پر کنٹرول حاصل کرلیا یوکرائن
Apr 04, 2022