رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد مسترد،وزیر اعظم عمران خان نے آخری بال پر چھکا مار کر سب کو کلین بولڈ کردیا اور ساتھ ہی عوام کو یہ بھی پیغا م دیا کہ گھبرانا نہیں ،عوام نئے الیکشن کی تیاریاں کرے۔ان خیالات کا اظہا رپاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ،ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجید،ممبر صوبائی اسمبلی سردار عامر نواز چانڈیہ،ممبر صوبائی اسمبلی مخدوم فواذ ہاشمی،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشر زکوۃ چوہدری محمد شفیق،سابق وفاقی وزیر مملکت برائے امور داخلہ چوہدری ظفر اقبال وڑائچ،سابق ضلعی صدر راجہ محمد سلیم،شعبہ خواتین کی رہنما صائمہ طارق اور منیبہ شاہد نے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کیخلاف سازش ناکام ہو گئی، غداروں کو سانپ سونگھ گیا ہے،اب اپوزیشن رہنماوں سے بولا نہیں جا رہا جبکہ کپتان نے دنیا کو بتا دیا ہے کہ پاکستانی کسی کی مداخلت برداشت نہیں کرتے،وزیر اعظم عمران خان نے آخری اوور میں پوری پی ڈی ایم کو کلین بولڈ کردیا،آخری بال پر وزیر اعظم عمران خان نے مولانا فضل الرحمن،آصف علی زرداری،شہباز شریف،بلاول بھٹو زرداری ،حمزہ شہباز سمیت نام نہاد اپوزیشن اتحاد کو پویلین کی راہ دیکھا دی ۔