لاہور(سٹاف رپورٹر) 750روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15اپریل کو ہو گی۔750روپے مالیت کے انعامی بانڈ کاپہلا انعام15لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 5لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں9300روپے کے 1696 کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔
برائلر گوشت کی قیت بڑھ گئی
لاہور( سٹاف رپورٹر) شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی فی کلو قیمت8روپے اضافے سی376روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے اضافے سی259روپے جبکہ فارمی انڈوںکی قیمت ایک روپے کمی سی130روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔
یکم رمضان ہونے کی وجہ سے چکن کی بے پناہ مانگ دیکھی گئی اور کئی علاقوںمیں دوپہر تک چکن ختم ہو گیا۔