خانیوال(نیوز رپورٹر) اسسٹنٹ ڈائریکٹر احساس کفالت پروگرام خانیوال شیخ حسنین رضا نے پولیس تھانہ صدر خانیوال کو درخواست دی ہے کہ مسمیان عدنان اور محمد ناصر احساس کفالت پروگرام کے جعلی فارم تیار کرکے سادہ لوح خواتین سے 200فی کس وصول کررہے ہیں پولیس تھانہ صدر نے دونوں ملزموں کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔